جینڈر اینڈ چائلڈ سیل این ڈی ایم اے ایجنسی ورکنگ کی سٹیئرنگ کمیٹی میں شامل 

Jan 25, 2024 | 18:47:PM
جینڈر اینڈ چائلڈ سیل این ڈی ایم اے ایجنسی ورکنگ کی سٹیئرنگ کمیٹی میں شامل 
کیپشن: این ڈی ایم اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این ڈی ایم اے کے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کوانٹر ایجنسی ورکنگ کی سٹیئرنگ کمیٹی میں رکن کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر ایجنسی ورکنگ کی سٹیئرنگ کمیٹی فلاحی اقدامات میں جنسی اور تولیدی صحت اور بنیادی حقوق کیلئے بین الاقوامی سطح پر فلاحی اداروں کے مابین مفاہمتی کردار ادا کرتاہے، رکنیت کے حصول کے بعداین ڈی ایم اے کے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کیلئے انٹر ایجنسی ورکنگ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا بہترین موقع فراہم ہو سکے گا اس کے ساتھ ساتھ صحت کے مسائل کے حل کیلئے عالمی کوششوں میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر سکے گا۔ 
این ڈی ایم اے پاکستان مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے تمام شراکتی اراکین /سٹیک ہولڈرز کےساتھ مشترکہ اقدامات کیلئے بھر پور کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پہلی بار اہم وجہ بتا دی