یوٹیوب کی اجارہ داری ختم ،ٹک ٹاک زبردست فیچر لانے کو تیار

Jan 25, 2024 | 16:35:PM
یوٹیوب کی اجارہ داری ختم ،ٹک ٹاک زبردست فیچر لانے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مختصر ویڈیو ز کی شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اب حقیقی معنوں میں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو براہ راست ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔

 
درحقیقت اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کی مقبولیت نے دیگر کمپنیوں جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی مختصر ویڈیوز کے فیچر کو اپنانے پر مجبور کر دیا۔اب ایک طرف جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

چینی سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے 30 منٹ طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا سروسز کی لیکس کے حوالے سے معروف Matt Navarra نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے دورانیے میں اضافے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے یہ آپشن برطانیہ کے لیے ٹک ٹاک کے آئی او ایس بیٹا (beta) ورژن میں دریافت کیا تھا۔

 ضرور پڑھیں:گوگل کروم نے 3 نئے فیچر ز کا اضافہ کردیا

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کچھ صارفین نے ٹک ٹاک کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں بھی اس آپشن کو دیکھا ہے۔کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی،ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے چند ماہ قبل 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی شروع کی گئی تھی۔اس کی تصدیق بھی کمپنی کی جانب سے کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس نئے فیچر کی آزمائش مخصوص خطوں کے محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔