بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

Jan 25, 2023 | 21:01:PM
بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی تقریب میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، میاں ایوب، ڈاکٹر خیام حفیظ، احمد جواد رانا، علامہ یوسف اعوان سمیت دیگر نے بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،شہید بے نظیر بھٹو کے بچے ہی انکے وارث اور اس ملک کا شاندار مستقبل ہیں۔