انڈین آرمی کی دلچسپ ٹریننگ کی ویڈیو وائرل ، بھارت کے اندر سے تنقید ہونے لگی 

Jan 25, 2023 | 17:48:PM
انڈین آرمی کی دلچسپ ٹریننگ کی ویڈیو وائرل ، بھارت کے اندر سے تنقید ہونے لگی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) بھارتی فوج کی بے ڈھنگے انداز میں ٹریننگ کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی  ہے ، جوکہ ایک بار پھر سے بھارتی فوج کی جگ ہنسائی کی وجہ بن رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ٹریننگ کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں بھارتی فوج کسی مسخرے کی طرح ٹریننگ کر رہی ہے، نہ ہی کوئی نظم و ضبط دیکھا جا رہاہے اور نہ ہی سپاہیوں میں آپسی تعلق نظر آ رہا ہے ،جبکہ اس ٹریننگ میں کوئی جسمانی اور ذہنی مشقت بھی نظر  نہیں آ رہی  اور  ان کے اس عمل پر افسران بھی انہیں روک نہیں رہے ۔ 
ویڈیو میں افسران کی موجودگی اور ان کی حرکات سے معلوم ہوتا ہے کہ بے ڈھنگے انداز میں ٹریننگ کوئی نئی بات نہیں بلکہ معمول کی بات ہو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر دنیابھر سے لوگ میمز اور تنقید بنا رہے ہیں، جس صارف نے ویڈیو شیئرکی اس کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے اندر کیا کر رہے ؟ یہ چائنیز بارڈر پر کیوں نہیں جاتے ؟جس پر ایک صارف نے لکھا کہ سر یہ نکمے لوگ اگر بارڈر پر چلے گئے تو ان کی استیاں کون بہائے گا؟۔