امریکا کی ریاض پر حملے کی مذمت، اتحادی کا دفاع کرنے کا عزم

Jan 25, 2021 | 15:13:PM
امریکا کی ریاض پر حملے کی مذمت، اتحادی کا دفاع کرنے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکا نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے اتحادی سعودی عرب کی مدد کریگا اور اسکی سرزمین پر ہونیوالے حملے کے خلاف اسکا دفاع کریگا۔

 میڈیا رپورٹ کےمطابق سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کے حملے کی کوشش پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہم مزید معلومات اکٹھا کررہے ہیں لیکن بظاہر لگتا ہے کہ اس حملے میں سویلین اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسطرح کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو کمزور کرتےہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس طرح ہم یمن جنگ کے خاتمے سمیت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اصولی سفارتکاری کے ذریعے کام کرتے ہیں اسی طرح اپنے اتحادی سعودی عرب کی سرزمین پر حملے پر اسکا دفاع کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کو کمزور کرنے والوں کو بھی پکڑیں گے۔

یاد رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملے کئے گئے تھے ۔