پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی آنے لگی 

Jan 25, 2021 | 08:12:AM
 پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی آنے لگی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا زور ٹوٹنے لگا۔مہلک وبا سے 24 گھنٹوں میں 23 افراد جاں بحق  ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 318 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک 76 لاکھ 80 ہزار 242 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 607 نئے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 17، سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902، اسلام آباد میں 40 ہزار 815 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں 4 ہزار 568، سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 839، اسلام آباد میں 468، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 256 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ملک میں  اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 903 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 218 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔