صوبائی وزیر تعلیم ،پارٹی رہنماو عہدیداران کی بلاول بھٹو، فریال تالپور سے میں ملاقات

Feb 25, 2026 | 21:18:PM
صوبائی وزیر تعلیم ،پارٹی رہنماو عہدیداران کی بلاول بھٹو، فریال تالپور سے میں ملاقات
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے وزیر تعلیم  سید سردار شاہ نے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی کتاب ’’من مسافر‘‘ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ نجمی عالم کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس کے دوران محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، شہر کی سیاسی اور انتظامی صورت حال سے آگاہ کیا۔

کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور  فریال تالپور سے حیدرآباد کے میئر کاشف شورو نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور عوامی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سکھر کے ضلعی صدر سید جاوید شاہ نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران شہر کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے