بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست بہت اہم ہے، بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں۔
نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر تعجب ہے، اپوزیشن لیڈر کوئٹہ آئیں، انہیں 38 اضلاع میں لے کر جاؤں گا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، تمام لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بگٹی قبیلے کے اندر قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج 20 سالہ پرانا مسئلہ حل کر کے جا رہے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔