پی ایس ایل 9، سرفراز احمد کی سی ٹی اسکین رپورٹ سامنے آگئی

Feb 25, 2024 | 19:49:PM
پی ایس ایل 9، سرفراز احمد کی سی ٹی اسکین رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی رپورٹ موصول ہوگئی ہیں، تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔

 اعظم خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی رپورٹ میں خطرے کی کوئی بات نہیں ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہیں سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جا رہے ہیں۔ اگلے میچ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے

سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے، وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔

سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کیلئے وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیے۔