حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے

کیچ پکڑتے حارث رؤف زخمی، پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے

Feb 25, 2024 | 14:36:PM
حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رواں سیزن سے باہر ہوگئے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے مصدقہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے کی گئی۔

حارث رؤف 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف  میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے لیسکو چیف سے اووربلنگ پر وضاحت طلب کرلی
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔