بیوی کی خواہش پر موبائل خریدنا خاوند کو مہنگا پڑگیا 

Feb 25, 2024 | 10:43:AM
بیوی  کو تحفہ دینے کیلئے چوری کیا ہوا موبائل خریدنا سبزی فروش کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے خریدار کو گرفتار کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) بیوی  کو تحفہ دینے کیلئے چوری کیا ہوا موبائل خریدنا سبزی فروش کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے خریدار کو گرفتار کرلیا۔

چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے چوری کا موبائل خریدنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کرنے پر غریب شہری پھوٹ پڑا کہ میں نے خریدا ہے۔

سبزی فروش نے موبائل اپنی بیگم کو گفٹ دینے کیلئے محنت کی کمائی سے خریدا تھا۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے اصل چوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دے دی۔ جس پر انچارج چوکی بیگم کوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ اسمبلی ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اصل ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل کی رقم واپس لیتے ہوئے غریب شہری کو واپس کردی۔ شہیر زوہیب نے رقم واپس ملنے پر چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 

ملزم موبائل چوری کے مقدمہ میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔