فیروز خان نے نمبر ز لیک کیوں کیے ؟ یاسر حسین نے وجہ بتا دی 

Feb 25, 2023 | 00:15:AM
فیروز خان نے نمبر ز لیک کیوں کیے ؟ یاسر حسین نے وجہ بتا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اداکار یاسر حسین نے فیروز خان کی جانب سے نمبر لیک کرنے کے معاملے پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بیوقوف قرار دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی ، جہاں ان سے سوال کیا گیا ہے کہ فیروز خان نے ان کا نمبر کیو ں لیک کیا؟جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’ میرا تو اس معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں تھا، مجھے تو خوامخواہ کیسز میں گھسیٹا جارہا ہے اور میرے ساتھ 10 لوگوں کا نمبر لیک ہوا ہے‘، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس جو مہنگا فون ہے اس میں یہ سسٹم ہے کہ کوئی غیر متعلقہ شخص مجھے کال نہیں کر سکتا، اگرچہ اس کا نقصان بھی ہے لیکن ایک عجیب بیوقوف انسان نے ہمارے نمبر لیک کردیے، اس نے خواتین کے بھی نمبرز لیک کیے ۔ 
اداکار فیروز خان کی جانب سے نمبر ز لیک کیے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے یاسر حسین کا کہنا تھا کہ’ اس وقت فیروز بہت جلدی میں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے نمبر لیک کیے لیکن اب وہ اس جلدی کو ایف آئی اے کی صورت بھگتیں گے، بات دراصل یہ تھی کہ میری بیوی نے فیروز کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا تو بدلے میں فیروز نے مجھے نوٹس بھیج کر میرا نمبر لیک کردیا‘۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان سمیت متعدد اداکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردیں، ان تصاویر پر اداکاروں کے گھر کا پتا اور موبائل نمبرز درج تھے ، فیروز خان نے کچھ ہی منٹ بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد سے فیروز خان کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔