ایم کیوایم پیپلزپارٹی کےساتھ ملنے کو تیار ہے، فیصل سبزواری

Feb 25, 2021 | 17:50:PM
 ایم کیوایم پیپلزپارٹی کےساتھ ملنے کو تیار ہے، فیصل سبزواری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم کے رہنمافیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں سینٹ الیکشن کے لئے بات کی، ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کے ساتھ ملنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ بیلٹ کی حرمت برقرار رکھنا اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ دوہزار اٹھارہ میں ہمیں انتخابات پر اعتراض تھا، الیکشن کمیشن کا جرات مندانہ اقدام اچھی بات ہے۔ خواہش ہے کہ ایسے ہی فیصلے ہوتے رہیں۔
 فیصل سبزواری نے کہا کہ ناجائز طریقے سے ووٹ خریدنے پر سینیٹر نہیں بننا چاہئے۔ ایم کیوایم نے آج تک کسی کو پیسے  دئیے نہ آئندہ دینگے۔ یوسف رضاگیلانی نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، ۔