نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا کا نوٹس

Dec 25, 2025 | 21:02:PM
نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا کا نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا نے نوٹس لےلیا، ڈسکوز سے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا نے ڈسکوز سے جواب طلب کیا ہے، نیپرا نے تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں، نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو احکامات جاری کردیے۔

نیپرا نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں روکنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، تمام ڈسکوز 3 دنوں میں تفصیلات فراہم کریں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کو موسٹ ارجنٹ کے طور پر لیں۔

نیپرا نیٹ میٹرنگ کے نئے صارفین کےلئے ریگولیشنز جاری کرچکا ہے، نیپرا نے نئی ریگولیشنز کے حوالے سے ایک ماہ میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خالدہ ضیاء کے بیٹے کی 17 سال بعد وطن واپسی، بنگلہ دیش میں ہلچل