مسیحی برادری کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے آواز اٹھادی
کیپشن: بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسیحی برادری کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے آواز اٹھادی۔
ایکس پر ہندوؤں کی جانب سے عیسائی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دھروو راٹھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال پوچھ لیا۔
دھروو راٹھی نے وزیراعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلو نریندر مودی کیا آپ اس معاملے پر خود کوئی کارروائی کریں گے یا آپ ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟
اپنے بیان میں دھروو راٹھی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ امریکی حکومت کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بھارت میں عیسائیوں کو کس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیلمٹ پہننے کے قانون سے استثنیٰ کا اعلان