فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے قائداعظم محمد علی جناح کے مساوات، مذہبی آزادی اور رواداری کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نے قومی ترقی اور دفاع میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور قومی اتحاد پر زوردیااور کہا کہ پاکستان کی طاقت تنوع،مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2025 ءپاکستان کیلئے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا: دی ڈپلومیٹ
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج تمام شہریوں کے وقار، تحفظ اور مساوی حقوق کے لیے پرعزم ہے۔
مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے اور مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔