تکہ سٹائل مزیدار چکن ڈرم سٹکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مزیدار تکہ سٹائل چکن ڈرم سٹکس بنانے کی آسان ترکیب
چکن ڈرم سٹکس بنانے کیلئے درکار اجزا:
چکن ڈرم سٹکس ایک کلو، دہی 2 بڑے چمچے (گاڑھی)، کچا پپیتا ایک بڑا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ایک بڑا چمچہ، نمک ڈیڑھ چھوٹے چمچے، سفید زیرہ 2 چھوٹے چمچے (کُٹا ہوا)، زرد رنگ ایک چٹکی، سرکہ 2 بڑے چمچے۔
چکن ڈرم سٹکس بنانے کا طریقہ:
ایک پیالے میں دہی، پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک، سفید زیرہ، زرد رنگ اور سرکہ ڈال کر چکن ڈرم سٹکس کو میری نیٹ کرکے ۲؍ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں، اب انہیں سکیورز پر لگا کر تیل سے برش کریں اور باربی کیو کر لیں، انہیں چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔