تصاویر:میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کرسمس کے رنگ

Dec 25, 2025 | 13:27:PM
تصاویر:میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کرسمس کے رنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ کے موقع پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جانب سے کرسمس فیملی ڈے منایا گیا۔

اس موقع پر کرکٹرز اپنی فیملیز کے ساتھ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) پہنچے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی، پھولوں اور چاکلیٹس کا تبادلہ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سمیت دیگر کرکٹرز نے ایم سی جی میں فیملیز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

کرسمس ڈے پر آپشنل ٹریننگ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے نیٹ شیئر کیا، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور جو روٹ ساتھ ساتھ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے رہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل روایتی طور پر آپشنل ٹریننگ سیشن ہوتا ہے جس میں کھلاڑی فیملیز کے ہمراہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:فٹبال: میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا