قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا

Dec 25, 2023 | 22:16:PM
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے لیگ سپنر شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے زمان خان نے ایک سیزن میں 62 وکٹیں لیکر شاداب خان کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا، آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ سیزن میں 61 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کینگروز بلے بازوں کا توڑ ڈھونڈ لیا، اہم آل راؤنڈر کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

اس فہرست میں سابق فاسٹ بولر اظہر محمود، وہاب ریاض اور حارث رؤف نے 60، 60 وکٹیں لی تھیں، میلبرن سٹارز کے خلاف اہم معرکے میں 22 سالہ فاسٹ بولر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

میلبرن سٹارز کے خلاف میچ میں زمان خان نے کپتان گلین میکسویل، ہلٹن کارٹ رائٹ اور جوناتھن مرلو کی وکٹیں لی تھیں، میلبرن سٹارز پہلی اننگز میں 172 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سڈنی تھنڈر نے ہدف 18.2 اوورز میں کامیابی سے حاصل کرلیا، زمان خان نے 6  کے اکانومی ریٹ سے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔