پاکستانی لیگ سپنر عارف یعقوب کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر 10 وکٹیں

Dec 25, 2023 | 21:29:PM
پاکستانی لیگ سپنر عارف یعقوب کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر 10 وکٹیں
کیپشن: پاکستانی لیگ سپنر عارف یعقوب کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر 10 وکٹیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی لیگ سپنر عارف یعقوب اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ہی 10 وکٹیں لے اڑے۔

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ایس این جی پی ایل کے عارف یعقوب نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں، ایس این جی پی ایل نے عارف یعقوب کی بولنگ کی بدولت پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں کامیابی حاصل کی جس نے پی ٹی وی کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم آل راؤنڈر کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

پہلی اننگز میں 107رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں پی ٹی وی 189 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ایس این جی پی ایل نے 83 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ عارف یعقوب نے اس سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی میں بھی 21 وکٹیں لی تھیں