وزیراعظم نے احد چیمہ کو بطور مشیر عہدے سے ہٹانے کی سمری بھیج دی

Dec 25, 2023 | 16:52:PM
وزیراعظم نے احد چیمہ کو بطور مشیر عہدے سے ہٹانے کی سمری بھیج دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی ،جبکہ آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے متبادل افسران کے نام طلب کرلئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سابق حکومت میں شامل نگران کابینہ ارکان کے خلاف درخواست پر فیصلہ دیا تھا، اور کہا تھا کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے، اور احد چیمہ کو ہٹانے کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو ہٹانے کے لیے بھی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کا جعلی ویزا،بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

وزیراعظم آفس نے ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسروں کے نام مانگ لیے ہیں اور سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کی منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنراورآئی جی اسلام آباد کےمتبادل ناموں کاپینل بھیجا جائے، ناموں کا پینل آنے پر تعیناتی کے آڈرز ہوں گے۔