ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک جوان شہید

آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ آپریشن کا مقصد چند مشکوک پاک افغان سرحدی راستوں سے دہشتگردوں کی آمدورفت روکنا ہے۔

Dec 25, 2022 | 13:00:PM
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کےعلاقے ژوب میں 96 گھنٹوں سے مسلسل آپریشن جاری رکھے ہوئے جہاں مصدقہ اطلاعات پر مسلسل نگرانی کرکے دہشتگردوں کے ملک میں داخلے کو روکا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان حق نواز نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ آپریشن کا مقصد چند مشکوک پاک افغان سرحدی راستوں سے دہشتگردوں کی آمدورفت روکنا ہے۔ دہشتگرد ان مشکوک راستوں سے پاکستان آ کر خیبر پختونخواء میں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  پنجاب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 7مبینہ دہشتگرد گرفتار

آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کےدوران بھی دہشتگردوں کوسرحد پار سے سہولت کاری ملتی رہی، علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے دہشتگردوں کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔