خیبر: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

Apr 25, 2024 | 17:12:PM
خیبر: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریش فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سرکردہ دہشت گردسہیل عرف عظمتو،حاجی گل عرف زرقوی  شامل ہیں، آپریشن کےدوران دہشت گردوں کاٹھکانہ تباہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں،  صارفین پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سےہتھیاراورگولیاں برآمد ہو ئیں، مقامی لوگوں کی جانب سےآپریشن کوسراہاگیا، علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن بھی کیاگیا، سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔