دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کونہیں مٹا سکتی: آرمی چیف

Dec 25, 2020 | 11:55:AM
دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کونہیں مٹا سکتی: آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے145ویں  یوم پیدائش پر  ڈی جی آئی ایس پی آر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپہ سالار کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے۔دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔