PTI  مذاکرات کی میز پر آئے:شہلا رضا، حکومت نے گنجائش نہیں چھوڑی:نیاز اللہ نیازی

Aug 25, 2025 | 23:23:PM
PTI  مذاکرات کی میز پر آئے:شہلا رضا، حکومت نے گنجائش نہیں چھوڑی:نیاز اللہ نیازی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کو مذاکرات کے لیے کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کی میز پر آنا چاہئے۔

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام ’’گونج مسعود رضا کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے پی پی پی کی سینئر رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ادارے تفتیش مکمل ہو نے پر گرفتا ر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، پارٹی کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کو پی ٹی آئی کو خود کنٹرول کرنا ہوگا۔

پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما نیازا للہ نیازی کا کہنا تھا کہ کیا حکومت نے مذاکرات کے لیے گنجائش چھوڑی ہے؟ تحریک انصاف نئے الیکشن اور 26 ویں آئینی ترمیم پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بھانجے ملزم تھے تو دو سال کیوں خاموش رہے؟ حالیہ فیصلوں سے عدلیہ اور الیکشن کمیشن بے نقاب ہو گئے۔

پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ نے کہا اب بھی پی ٹی آئی کے سر کردہ لوگ باہر ہیں جو مذاکرات کر سکتے ہیں، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر میثاق معیشت کی بات کی تھی لیکن ان کا مذاق اڑایا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو عدالتوں سے ہونے والی سزاؤں پر تحریک انصاف مٹھائیاں بانٹتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کوخبردارکر دیا