مریم کو بیرونی دوروں کی اجازت دینا،علی امین کو روکنا کھلا تضاد ہے، بیرسٹر سیف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیرونی دوروں کی اجازت اور علی امین کو افغانستان سے بات کرنے سے روکنا کھلا تضاد ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیرونی دوروں کی اجازت ہے، اسی طرح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی افغانستان سے رابطوں کا حق ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام امن چاہتے ہیں، اس کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ براہِ راست افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ٹی او آرز پر وفاق نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر مقدمے کیلئے درخواست دیدی