الیکشن کب ہونگے صدر پاکستان کو معلوم ہے نہ مجھے، شاہد خاقان عباسی

Aug 25, 2023 | 21:39:PM
 الیکشن کب ہونگے صدر پاکستان کو معلوم ہے نہ مجھے، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: شاہد خاقان عباسی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ہم سب ذمہ دار ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا،جنہوں نے ووٹ دیئے جنہوں نے الیکشن چوری کئے، جو حکومتوں میں آئے جو نہیں آئے، سب ان مسائل کے ذمہ دار ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مری میں عوامی گرینڈ جرگہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کب ہونگے صدر پاکستان کو معلوم ہے نہ مجھے،الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن نے ساڑھے چار ماہ کا وقت بتایا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ اب بھی وقت ہے سب مل کر بیٹھیں اور ان مسائل کا حل نکالیں، ملک کی سب قیادت کا امتحان ہے ،ان کا کہناتھا کہ ملکی مسائل کاایک ہی راستہ ہے سیاسی لیڈر شپ، ملٹری لیڈر شپ ،جوڈیشری، بزنس لیڈر شپ ملکر راستے کا تعین کریں۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسکا جاوید لطیف کو معلوم ہوگا ،مری ایکسپریس وے آپریشن کے حوالے  سے ان کا کہنا تھا کہ 66 فٹ سے باہر کسی قسم کا آپریشن قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہری ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی