ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ ،دوبہنوں سےاغواکے بعد زیادتی

Aug 25, 2023 | 16:41:PM
ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ ،دوبہنوں سےاغواکے بعد زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نویز )راولپنڈی دھمیال پولیس  نے ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر دو بہنوں کے اغوا میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ 

 پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والی دونوں بہنوں کو ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دیا گیا ، دو نوں بہنوں  کو اغوا کے بعد جسم فروشی پر مجبور  کیا گیا ، دونوں لڑکیوں کی عمریں بالترتیب 14 اور 13 سال ہیں، پولیس نے ایک لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ۔

گینگ کے گرفتار ملزمان میں 02 خواتین اور 04 مرد شامل ہیں ،ملزمان کی شناخت کلثوم اشرف، رمشاء ثناء، محمد آصف، ریاست علی، اکمل شہزاد اور وقار خان کے نام سے ہوئی،  لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں گینگ کا رکن محمد آصف اور ایک اور ملزم عمر یعقوب شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

لڑکیوں کے بیان کے مطابق وہ گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں ،  گینگ نے ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر دونوں بہنوں کو اغواء کیا، اغواء کے بعد لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا جس دوران بڑی بہن کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی،پولیس نے دونوں لڑکیوں کے گھر سے جانے کی اطلاع پر اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ  تفتیش میں انکشاف کے دوران زیادتی کے شواہد سامنے آنے پر زیادتی کرنے والے ایک اور ملزم عمر یعقوب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔