معروف ریسلر ’’برے وائٹ‘‘ انتقال کرگئے

Aug 25, 2023 | 11:08:AM
 معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی نے معروف ریسلر برے وائٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے تاہم انتقال کی وجہ منظر عام پر نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا ،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

معروف ریسلر کا اصل نام ونڈھم روٹونڈا تھا، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر مائیک روٹنڈا کے بیٹے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر “ٹرپل ایچ” سمیت کئی نامور ریسلرز نے انکے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ پرائیویسی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برے وائٹ سال 2017 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے تھے۔