خواتین ورکرز فی الحال گھروں میں رہیں ۔تنخواہ ملتی رہے گی۔طالبان

Aug 25, 2021 | 19:58:PM
 خواتین ورکرز فی الحال گھروں میں رہیں ۔تنخواہ ملتی رہے گی۔طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)طالبان نے کہا ہے کہ کام کرنے والی خواتین کو اس وقت تک گھروں میں بیٹھنا چاہئے جب تک ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ یہ ایک عارضی اقدام ہے اور افغان خواتین پر پابندیاں بہت تھوڑے عرصے کے لئے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کو پتا نہیں ہے کہ خواتین کے ساتھ معاملات کیسے کرنے ہیں، خواتین سے بات کیسے کرنی ہے۔ جب تک ہمارے پاس مکمل سکیورٹی نہیں ہے، ہم خواتین سے کہیں گے کہ وہ گھروں میں ہی رکیں انہیں تنخوا ہ ملتی رہے گی۔
مبصرین کے مطابق کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے طالبان نے اپنا قدرے اعتدال پسند تاثر دینے کی کوشش کی ہے اور خواتین اور لڑکیوں کی آزادی اور کسی حد تک آزادیِ اظہار رائے کی یقین دہانی کروائی ہے۔تاہم اقوام متحدہ نے طالبان جنگجوﺅں کی جانب سے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی مصدقہ اطلاعات کی نشاندہی  بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہ رخ خان کی نئی فلم میں انٹری۔۔ ہیروئن کون ؟ جانیے