پنجاب 10 لاکھ مویشی ایکسپورٹ کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے پنجاب میں لائیوسٹاک سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
چین کی گلوبل میٹ کمپنی پنجاب میں پامکو کے اشتراک کار سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لئے تیار کیا جائے گا۔
میٹ کمپنیاں ایکسپورٹ کے لئے تیار 3 لاکھ مویشیوں کا گوشت امپورٹ کریں گی، جبکہ 3 لاکھ بھینس اور گائے، 3 لاکھ مینڈھے وغیرہ کی فیٹنگ (Fattening) کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، تاہم ایک لاکھ بکروں اور بھیڑوں وغیرہ کی ایکسپورٹ کے لئے بھی پرورش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم , پنجاب حکومت کا زمین اور گرانٹ دینے کا اعلان
لائیوسٹاک فارمنگ کے شعبے میں پہلی بار میکانائزیشن متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت 60 فیصد تک سبسڈی پر مشینری فراہم کرے گی، اس میں ملک چلر، فیڈ مکسر، ویٹ سکیل اور دیگر جدید آلات شامل ہیں۔
پنجاب کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا، گاؤں، گاؤں جا کر مویشوں کے علاج کیلئے ہر تحصیل میں 4 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو 9255 مویشی مفت دئیے گئے۔
ایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 2 ملین جانوروں کو ٹیگ کیا جائے گا، جبکہ 2 ملین فارمز کو مویشیوں کی نسل بڑھانے کے لئے 2 ملین سیمنز سبسڈی پر دئیے جائیں گے۔
مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ ماضی میں لائیو سٹاک جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا جانا انتہائی افسوسناک امر ہے، تاہم لائیوسٹاک فارمز کی معاشی خود انحصاری کا ذریعہ بنتے ہیں