بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،6خوارج جہنم واصل، 4زخمی

Apr 25, 2025 | 21:19:PM
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،6خوارج جہنم واصل، 4زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6خوارج جہنم واصل جبکہ 4زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں6 خوارج مارے گئے جبکہ 4زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔