کوئٹہ گلیڈی ائیٹر نےکراچی کنگز کو5 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ایس ایل 10کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹر نےکراچی کنگز کو5 رنز سے شکست دے دی، کراچی کنگز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 97رنز پر 5کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 142 رنز بنائے، فہیم اشرف 27 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 34 گیندوں پر 35 سکور کیے جس میں 2 چوکے شامل تھے، کوشل مینڈس نے 5 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی، روسو نے 10 اور سعود شکیل نے 6 سکور کیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حمزہ اور عباس آفریدی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔محمد نبی اور فواد علی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
مطلوبہ ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی، ٹم سیفرٹ نے 26 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ جیمز وینس نے 29 گیندوں پر 30 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔عمیر یوسف نے 13 گیندوں پر 11 سکور کیے۔شان مسعود نے 17 گیندوں پر 9 سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔
لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی کنگز کی جانب سے فہیم اشرف نے 27 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، حسن نواز نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ نے 2 ، عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔خوشدل شاہ اور فواد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وکٹ دیکھ کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، حریف کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری طرف کوئٹہ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حریف کو بڑا ٹوٹل دینے کی کوشش کریں گے، ہم نے یہ پہلے بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یمنی حوثی امریکہ پر بھاری پڑنے لگے، 7 جدید ڈرون تباہ