سچن ٹنڈولکر کو 50 ویں سالگرہ پر ایک نہیں دو بڑے منفرد گفٹ مل گئے 

Apr 25, 2023 | 20:35:PM
سچن ٹنڈولکر کو 50 ویں سالگرہ پر ایک نہیں دو بڑے منفرد گفٹ مل گئے 
کیپشن: سچن ٹنڈلکر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو 50ویں سالگرہ پر ایک نہیں دو بڑے منفرد گفٹ مل گئے ،سڈنی اور شارجہ کے تاریخی سٹیڈیمز میں سٹینڈز منسوب کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریوں کا منفرد ریکارڈ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر نے زندگی کی اننگز کی ففٹی بھی مکمل کر لی ہے ، سالگرہ کے اس موقع پر شارجہ اور سڈنی سٹیڈیم انتظامیہ نے انہیں منفرد گفٹ دیتے ہوئے سٹینڈز لیجنڈری کرکٹر کے نام سے منسوب کر دیئے ، آسٹریلیا میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ویسٹ انڈین عظیم بلے باز برائن لارا کو بھی شامل کیا گیا جبکہ شارجہ کی انتظامیہ نے جلد لیجنڈ جاوید میانداد کو بھی ایسے ہی اعزاز سے نوازنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان کی فوج میں جھڑپوں کے دوران مصر کے سفارتکار جاں بحق