دعا زہرہ کی والدہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا 

Apr 25, 2022 | 15:19:PM
دعا زہرہ ،
کیپشن: دعا زہرہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر سے 10 روز قبل لاپتا ہونے والی 14 سالہ دعا کی والدہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اپنے ویڈیو میں پیغام میں دعاکی والدہ نے کہا کہ میں کئی دن سے سوئی نہیں ہوں، کھانا بھی نہیں کھایا جاتا، میری دوسری بچیاں بھی پریشان ہیں اور بہن کی یاد میں روتی ہیں۔لاپتا دعا کی والدہ نے مزید کہا کہ میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں اور اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، اگر دعا یہ ویڈیو دیکھ رہی ہو تو گھر آجاو اور اگر کوئی لے کر گیا ہے تو خدا کے واسطے ایک ماں کی بددعا مت لو، اسے گھر جانے دو، ماں باپ سے ملنے دو، ہم اس کے بغیر نہیں جی سکتے۔


واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دعا زہرہ بالاخر لاہور سے مل گئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا نے لاہور کے رہائشی لڑکے سے نکاح کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: