پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی۔پرویز الٰہی نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

Apr 25, 2022 | 12:00:PM
 پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی۔پرویز الٰہی نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: چودھری پرویز الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کے سٹاف کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق   سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے دو اسسٹنٹ پروٹوکول افسروں اور ایک سٹاف افسر کو معطل  کیا ہے۔ذرائع کا  کہنا ہےکہ معطل ہونے والوں میں محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں شامل ہیں جب کہ اسپیکر نے تینوں افسروں کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے، ذرائع  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اسپیکر کو معطل افسروں کے بارے میں تحفظات تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ کوسپورٹ۔  ڈپٹی سپیکر  دوست مزاری بڑی مشکل میں پھنس گئے

خیال رہےکہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری  پر تشدد کیا تھا جب کہ ہنگامہ آرائی کی زد میں آکر پرویز الٰہی بھی زخمی ہوئےتھے۔