سیف سے شادی سے منع کس نے کیا؟کرینہ کا حیرت انگیز انکشاف

Apr 25, 2021 | 20:38:PM
سیف سے شادی سے منع کس نے کیا؟کرینہ کا حیرت انگیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بہت سے لوگوں نے سیف علی خان سے شادی کرنے سے منع کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق  کرینہ کپور نے 2012 میں چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کرلی تھی اور وہ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں جب کہ رواں سال فروری میں ہی ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
 یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آج سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور کو متعدد لوگوں نے سیف علی خان سے شادی کرنے سے نہ صرف منع کیا تھا بلکہ انہیں خبردار کیا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا غلط فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے۔
کرینہ کپور نے ایک انٹریو کے دوران اس بات کا انکشاف خود کیا کہ شادی سے پہلے انہیں کہا گیا کہ تم اپنے کیریئر کے بہت مثبت موڑ پر ہو ایسے میں شادی کا فیصلہ تمہارے کیریئر کو تباہ کردے گا اور پھر ایک طلاق یافتہ شخص سے شادی، جس کے پہلے سے دو بچے ہیں، غلط ثابت ہوسکتا ہے تاہم کرینہ فیصلے پر قائم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسکراہٹیں بکھیرنے والی بشریٰ انصاری بہن کیلئے پریشان