این وی رمنا نے بھارتی  سپریم کورٹ کے48ویں چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھالیا

Apr 25, 2021 | 14:13:PM
 این وی رمنا نے بھارتی  سپریم کورٹ کے48ویں چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھالیا
کیپشن: سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس  این وی رمنا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے جسٹس این وی رمنا نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے48ویں چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے 6اپریل کو جسٹس رمنا کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔صدر کووند نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس بوبڈے کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے یہ احکام جاری کئے تھے۔بوبڈے 23اپریل کو سبکدوش ہوگئے۔جسٹس این وی رمنا 26اگست 2022 کو اس عہدہ سے سبکدوش ہوں گے۔جسٹس رمنا آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے دوسرے فرد ہیں جو ملک کی عدالت عظمی کے چیف جسٹس مقرر کئے گئے۔قبل ازیں جسٹس کوکا سباراو جن کا تعلق اے پی کے راجمندری سے تھا چیف جسٹس بنائے گئے تھے۔وہ ملک کے نویں چیف جسٹس تھے جنہوں نے 1966تا1967 خدمات انجام دی تھیں۔جسٹس رمنا کی پیدائش 27اگست 1957کو ضلع کرشنا کے ایک کسان خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1983میں وکیل کے طور پراپنا اندراج کروایا تھا۔انہوں نے جج کے طورپر خدمات کے آغاز سے پہلےآندھرا پردیش ہائیکورٹ،سنٹرل اور آندھرا پردیش اڈمنسٹریٹیو ٹریبونلز میں بھی وکالت کی تھی۔وہ دستور، فوجداری، بین ریاستی دریاوں کے قوانین کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔جسٹس رمنا ستمبر2013میں دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کئے گئے تھے۔بعد ازاں ان کو ترقی دیتے ہوئے فروری 2014میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیاگیا تھا۔جسٹس رمنا تقریبا16 ماہ تک چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔جسٹس رمنا نے ایمرجنسی کے دور میں سول لبرٹیز اور 1970کے دوران علیحدہ آندھراریاست کے لئے چلائی گئی جئے آندھراتحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  7سالہ بیٹے کے ساتھ عریاں تصویر، افریقی اداکارہ  90 دن جیل میں گزارے گی