ای سی سی اجلاس؛پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت

Sep 24, 2025 | 20:37:PM
ای سی سی اجلاس؛پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا،وزیر خزانہ نے نیویارک سے آن لائن صدارت کی۔کمیٹی نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ترمیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی گئی۔ابتدائی طور پر پانچ سال سے پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ 30 جون 2026 کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حدختم کر دی جائے گی۔

کمرشل درآمد پر ماحولیاتی اور حفاظتی معیار کی سختی سے پابندی لازم قرار دی گئی۔پانچ سال سے کم پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹیز کے ساتھ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ یہ ڈیوٹی 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔ جس کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کی کمی کی جائے گی۔مالی سال 2029-30 تک ریگولیٹری ڈیوٹی صفر ہو جائے گی،ای سی سی نے پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 80 کروڑ روپے کے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف کرا دی