خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں

Sep 24, 2025 | 14:28:PM
خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں، خلیج تعاون کونسل نے اہم فیصلہ کر لیا۔

خلیج تعاون کونسل نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ وہ شنجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، اب جی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا اور بعد میں اس ویزے کو مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

جی سی سی سیکرٹری جنرل جاسم البدوائی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی، اس ویزا کے ذریعے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔

اس سے ویزے سے جہاں ان چھ خلیجی ممالک کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا وہیں یہاں مقیم غیر ملکیوں کو بھی بڑی سہولت حاصل ہو جائے گی، وہ ہر ملک کا الگ الگ ویزا لینے کی بجائے ایک ہی ویزے پر چھ ممالک کا سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز سرکاری کالجز کے طلبا کیلئے الیکٹرک بائیکس کا انعام

 اس ویزے کی مدت 30 سے 90 دن تک ہونے کا امکان ہے جس سے سیاحت، کاروبار، ثقافت و تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں آسانی پیدا ہو گی۔ اس اقدام سے خطے کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔