خواتین کو ہراساں کرنے والا بھارتی بابا فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دہلی کے معروف آشرم ’سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ‘ جو ویسنت کنج کے پوش علاقے میں واقع ہے اس کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر17 خواتین طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ معروف ”سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“ کے ایک سینئر عہدیدار کے بارے میں سامنے آیا ہے۔
سوامی بابا نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی طالبات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ ڈپلومہ کورسز کے دوران بدسلوکی کی اور اس میں اکثر خواتین اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد بھی ملوث پائے گئے جنہوں نے طالبات پر ان کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے دباؤ ڈالاہے۔
پولیس کے مطابق 32 طالبات میں سے 17 خواتین نے بھارتی بابا کیخلاف گواہی دی جنہوں نے الزام لگایا کہ وہ ان کے ساتھ بدزبانی کرتے اور نازیبا پیغامات بھیجتے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ کچھ وارڈنوں نے ان طالبات کو بابا سے ملوانا شروع کیا تھا، جو بعد میں ان کے ساتھ غلط سلوک کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں:شوبز میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا: میمونہ قدوس
پولیس نے جنسی ہراسانی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور پولیس چھاپےبھی مار رہی ہے۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو آشرم کی زیر زمین پارکنگ میں ایک والوو گاڑی بھی ملی ہے جو ملزم کے زیر استعمال تھی، گاڑی کی سفارتی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے تاہم گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔