سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی پروموشن:تین مزیدیوٹیوبرزکیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک )سوشل میڈیا پر بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں ۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تین یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں رجب بٹ، انس علی اور حریرہ شامل ہیں،ان کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر مقدمات ،یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر
بیٹنگ ایپس پروموشن کیس میں یوٹیوبرز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہی بیٹنگ ایپس کی پروموشن پر یوٹیوبر ڈکی بھائی پہلے سے گرفتار ہیں ۔