اسرائیلی فوج غزہ کی رہائشی عمارتیں تباہ کرنے لگی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید

Sep 24, 2025 | 10:34:AM
اسرائیلی فوج غزہ کی رہائشی عمارتیں تباہ کرنے لگی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی حملوں میں بھی شدت آگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے  ٹینکوں کے ساتھ بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں سے رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:دو ماہ میں بینکوں سے کتنی رقم نکالی گئی ؟  ہوش اڑا دینے والی خبر جانیے

دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی تجاویز نہ ماننے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاکہ امریکا سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے ہی جنگ بندی کی ہر کوشش ناکام بنائی۔