سپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ ہونے لگا

Sep 24, 2025 | 10:26:AM
سپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ ہونے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ ہونے لگا ہے جس کے بارے میں انہوں نے خود ہی لوگوں کو خبردار کردیا ہے۔

39 سالہ رافیل نڈال نے کہا ہے کہ میرے نام پر اے آئی (آرٹیفشل انٹیلیجنس) ویڈیوز کے ذریعے سرمایہ کاری کی تجاویز دی جارہی ہیں، یہ دھوکا دہی کے لیے اشتہار ہیں جن سے محتاط رہا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:دو ماہ میں بینکوں سے کتنی رقم نکالی گئی ؟  ہوش اڑا دینے والی خبر جانیے

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اس مواد کے لیے کسی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی ایسی جعلی ویڈیوز پہلے بھی کئی مرتبہ سامنے آچکی ہیں۔