دبئی: بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کیلئے ’شاہین ڈرونز‘ کا استعمال 

Sep 24, 2025 | 10:18:AM
دبئی: بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کیلئے ’شاہین ڈرونز‘ کا استعمال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دبئی میں ایک بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے جدید ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

گزشتہ دوپہر دبئی کے علاقے البرشاء میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جس پر قابو پانے کے لیے جدید  شاہین ڈرونز کو استعمال کیا گیا تھا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق آگ 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی تھی، جس کے فوری بعد رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:دو ماہ میں بینکوں سے کتنی رقم نکالی گئی ؟  ہوش اڑا دینے والی خبر جانیے

 حکام کے مطابق ان جدید ڈرونز کو بلند عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات میں مدد کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے، ان جدید ڈرونز میں 1200 لیٹر تک پانی یا فوم لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔