’’ہاں جی ! آج حسین طلعت کا انتخاب ٹھیک تھا نا؟‘‘ محمد عامر بھی میدان میں آگئے

Sep 24, 2025 | 10:10:AM
’’ہاں جی ! آج حسین طلعت کا انتخاب ٹھیک تھا نا؟‘‘ محمد عامر بھی میدان میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے آج پاک سری لنکا میچ میں حسین طلعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایکس کے ذریعے اپنے سابقہ بیان پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں شاہینوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کافی حد تک موجود ہیں۔

 میچ کے دوران محمد نواز اور حسین طلعت نے اپنی ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کے حصے میں کامیابی آئی۔ محمد نواز نے 38 اور حسین طلعت نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلوا دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:دو ماہ میں بینکوں سے کتنی رقم نکالی گئی ؟  ہوش اڑا دینے والی خبر جانیے

قبل ازیں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’ہاں جی! آج حسین طلعت کا انتخاب ٹھیک تھا نا؟‘

محمد عامر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ صرف ان لوگوں سے پوچھنا ہے جو کہہ رہے تھے کہ اسے (حسین طلعت) قومی ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 21 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے موقع پر محمد عامر نے  کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حسین طلعت کو لازمی کھلانا چاہیے کیونکہ اگر اس کے کھیلنے کا انداز دیکھا جائے تو یہ اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتا ہے۔