گلوکارملکو پربرطانیہ میں پرفارم کرنے پر دس سال کی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)معروف گلوکار ملکو پر برطانیہ میں پرفارم کرنے پر دس سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔
گلوکار ملکو امیگریشن قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئےہیں اورانہوں نے بغیر این او سی برطانیہ کے تین شہروں میں پرفارم کیا۔
گلوکار نے" نک دا کوکا" گا کر بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پربرطانوی حکومت نے گلوکار ملکو پر دس سال کی پابندی عائد کردی۔