امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

میاں بیوی کے درمیان چند ماہ سے علیحدگی تھی تاہم وہ ایک ہی گھر کے دو الگ الگ حصوں میں رہ رہے تھے، پولیس

Sep 24, 2023 | 20:01:PM
امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں 80 سالہ شوہر نے 10 ہزار ڈالر کے چیک پر جعلی دستخط سے رقم ہتھیانے، چوری اور دھوکا دہی کے باعث اپنی 62 سالہ بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا جس پر خاتون نے شوہر کو گولی ماردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان چند ماہ سے علیحدگی تھی تاہم وہ ایک ہی گھر کے دو الگ الگ حصوں میں رہ رہے تھے۔ شوہر نے طلاق دینے کیلئے دستاویزات تیار کرنے بھیج دیے تھے۔ رات گئے خاتون اپنے شوہر کے کمرے میں آئیں جو بستر مرگ پر ہیں اور طلاق نہ دینے کی درخواست کی تاہم شوہر نے بیوی کو چور اور دھوکا باز قرار دیتے ہوئے طلاق کے فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا جس پر بیوی غصے میں آگئی اور ہاتھا پائی کرنے لگی۔

یہ بھی پڑھیے: اسمگل شدہ پیٹرول کے ڈپو میں آتشزدگی، 35 افراد ہلاک

اس دوران خاتون نے دراز سے شوہر کی پستول نکال کر گولی چلا دی جو 80 سالہ قریب المرگ شوہر کی ہتھیلی پر لگی۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ شوہر کو ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق 80 سالہ شوہر کافی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور بستر پر ہیں۔