’صاف زمین پر بھی نماز ہوجاتی ہے’، سبینا فاروق کا زیرِ آب مسجد پر ردعمل  

Sep 24, 2023 | 16:25:PM
پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے دبئی کی زیرِ تعمیر پانی پر تیرتی مسجد بنانے پر تنقید کر ڈالی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے دبئی کی زیرِ تعمیر پانی پر تیرتی مسجد بنانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

خوبرو اداکارہ سبینا فاروق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں زیرِ تعمیر مسجد کی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے معاشی حالات پر طلب توجہ مرکوز کرنے کی نصیحت کردی۔

اداکارہ سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ نماز زمین کے صاف ٹکڑے پر بھی پڑھی جاسکتی ہے۔

سبینا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے بڑی عمارت اور زیرِ آب مسجد کا ریکارڈ بنانا چھوڑ دیں، غریب مر رہا ہے اس کی مدد کردیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں زیر آب زمین کے تعمیر کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بگڑے رئیس زادے کی ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی ویڈیو سامنے آگئی

تین منزلہ عمارت پر مشتمل اس منفرد مسجد کو ساڑھے 5 کروڑ درہم کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے جو پاکستانی تقریباً 4 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

سب سے خاص بات جو اس مسجد کہ ہے وہ یہ کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کاداخلہ ممکن ہوگا اس کے علاوہ اس زیر آب مسجد میں ایک وقت میں 50 سے 75 افراد نماز کے ادا کرنے کی گنجائش ہوگی۔