عید کی نماز کی قضا کیسے ادا کریں؟

Apr 09, 2024 | 11:57:AM
عید کی نماز کی قضا کیسے ادا کریں؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عید الفطر کی نماز  اگر قضا ہو جائے تو اسے  کیسا ادا کریں گے یا اس کا کوئی اور طریقہ کار ہو گا؟

سوال: عید کی نماز اگر چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا ادا کرنی ہو گی؟

جواب: نماز عید کی کوئی قضا نہیں ہے، اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ جائے تو اس کی کوئی قضا نہیں ہے۔

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟

جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔

سوال: نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس خطبہ کے بعد دعا کرنا چاہیے یا نہیں؟

جواب: نماز عید کے بعد جب خطبہ دیا جائے تو اس کے بعد دعا کرنا ثابت نہیں، خلافِ سنّت ہے۔

سوال:عیدین کی نماز کی قضا کیوں نہیں؟

 جواب:عید کی نماز واجب ہے ،اگر کسی شخص سے عید  کی نماز ایک مسجد میں رہ جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ دوسری مسجد یا عیدگاہ جہاں جماعت کے ساتھ نماز ہورہی ہو،وہاں جاکر نماز پڑھے ،لیکن اگر عید کی نماز فوت  ہوجائے  یعنی کہ تمام مساجد میں عید کی نماز  ہوچکی ہو ،اب کسی مسجد میں عید کی نماز ملنے کی امید نہ ہو تو پھر اس کی قضا نہیں ؛ کیوں کہ عید کی نماز میں جماعت اور وقت دونوں کی شرط ہے ،لہذ اجماعت کے بغیر انفرادی طور پر عید کی نماز پڑھنا بھی درست نہیں اور وقت گزرنے کے بعد بھی صحیح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر طوفانی بارشیں متوقع ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لیکن اگر اجتماعی طور پر  کسی عذر(بارش ،طوفان ،کرفیو یا سیلاب وغیرہ ) کی وجہ سے عید کی نماز پہلے دن  زوال سے پہلے نہ پڑھ سکیں تو عید الفطر کی نماز دوسرے دن پڑھنے  کی اجازت ہے ،تیسرے دن عید الفطر کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں،البتہ عید الاضحی کی نماز   پہلے دن نہ پڑھنے کی صورت میں  دوسرے دن اور اگر دوسرے دن بھی اجتماعی طور پر کسی عذر کی وجہ سے نہ پڑھ سکیں تو تیسرے دن بھی ادا کرسکتے ہیں ،تیسرے دن کے بعد عیدالاضحی کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ۔